وزیراعظم جلد بجلی کے ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے: وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک

وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ حکومت عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےعلی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمدشہباز شریف ملکی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے انتھک محنت کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کامیابی سے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا۔

یہ بھی پڑھیں:70روپے فی لٹر پٹرول لیوی کا نفاذ مسترد کرتے ہیں:امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن

انہوں نےکہا کہ وزیراعظم جلد ہی بجلی کی قیمتوں میں کمی کرکے بجلی صارفین کے لیے ایک جامع ریلیف پیکج پیش کریں گے۔ صحافی کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے جوان مادر وطن کے دفاع کے لیے بے شمار قربانیاں دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لیے سب کو مل جل کر کام کرنا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:جے آئی ٹی نے سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مہم چلانے پر پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کو دوبارہ طلب کرلیا

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ مذاکرات بہترین انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں جو ملکی معیشت  کے لیے مثبت اشارہ ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *