ایم کیو ایم نے فنڈز کے معاملے پر حکومت چھوڑنے کا اشارہ دیدیا

ایم کیو ایم نے فنڈز کے معاملے پر حکومت چھوڑنے کا اشارہ دیدیا

متحدہ قومی موومنٹ نے فنڈز کے معاملے پر حکومت چھوڑنے کی دھمکی دیدی۔

وفاقی وزیر و ایم کیو ایم رہنما امین الحق نے کہا کہ کراچی، حیدر آباد فنڈز نہ دیے تو فیصلے میں آزاد ہوں گے۔ اپوزیشن سمیت آزاد حیثیت سے بیٹھنے کا آپشن کھلا ہے۔

مزید پڑھیں: 9 مئی کو لوگوں نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی تھی، علی امین گنڈاپور

سربراہ ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ امین الحق نے تو بہت محتاط بیان دیا ہے، شہر کی داستان سنانے کیلئے ہمیں کوئی پریس کانفرنس کرنے کی ضرورت نہیں ہے، کراچی کی سڑکیں چیخ چیخ کر نوحہ سنا رہی ہیں، شہر اور محلے شور مچا رہے ہیں۔ ہم بول نہیں رہے تو یہ مطلب نہیں کہ سب ٹھیک ہے۔ حکومت ہمارے حوالے سے سیاسی دبائو کا شکار ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *