گھریلو صارفین کو سستی، کمرشل کو مہنگی چینی دیں گے، شوگر ملز کا مطالبہ

گھریلو صارفین کو سستی، کمرشل کو مہنگی چینی دیں گے، شوگر ملز کا مطالبہ

شوگرملزمالکان کی جانب سے  نیا مطالبہ سامنے آیا ہے کہ گھریلوصارفین کو چینی سستی اور کمرشل صارفین کیلئے مہنگی دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار کی زیر صدارت چینی کی قیمتوں سےمتعلق اجلاس ہوا، اس اجلاس کا اندرونی احوال سامنے آگیا ہے، حکومتی ذرائع نے بتایا کہ شوگر ملز مالکان کا کہنا تھا کہ چینی کا گھریلو استعمال محض 18 فیصد جبکہ صنعتی استعمال 80 فیصد ہے۔ شوگر ملز کی جانب سے زور دیا گیا کہ گھریلوصارفین کو چینی سستی دیں گے اور کمرشل بنیادوں پر استعمال ہونے والی چینی مہنگی دیں گے۔

مزید پڑھیں: سوشل میڈیا ایپ ایکس کھولنے کامعاملہ، لاہور ہائیکورٹ کا حکومت کو آخری موقع دینے کا فیصلہ

چینی کی قیمت میں کمی کے حوالے سے آج اہم فیصلہ متوقع ہے اورحکومتی ذرائع نے کہا کہ شوگر ملز مالکان چینی کے 2 نرخ مقرر کرنا چاہتے ہیں، حکومتی ٹیم کے مطابق چینی کے 2 نرخ مقرر نہیں کرسکتے۔ شوگر ملز مالکان کی جانب سے یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ چینی بنانے کےلیے رواں سال گنے کی قیمت 700 سے 750 روپے فی من ادا کی گئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *