بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)نے چیمپئنز ٹرافی 2025 میں کامیابی پر بھارتی ٹیم کیلئے نقدانعام کا اعلان کردیا۔
بھارتی بورڈ کے مطابق ٹیم کو 58 کروڑ بھارتی روپے بطور انعام کے طور پر دیئے جائینگے۔ بی سی سی آئی کی جانب سے اعلان کردہ انعامی رقم کو کھلاڑیوں، کوچنگ اور سپورٹ سٹاف کے علاوہ سلیکشن کمیٹی کے اراکین میں تقسیم کیا جائیگا۔
انعامی رقم کے اعلان کے موقع پر بورڈکے صدر روجر بنی نے کہا کہ آئی سی سی ٹورنامنٹ جیتنا خاص لمحہ تھا، اس انعام کا مقصد کھلاڑیوں سمیت سپورٹ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ ا ن کی محنت کو تسلیم کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم ناقابل شکست ر ہی تھی اور ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، ابتدائی گروپ راؤنڈ میں بھارت نے بنگلہ دیش، پاکستان اور نیوزی لینڈ کو ہرایا ،سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دی ، فائنل میں کیویز کو شکست سے دے کر ٹرافی تیسری باراپنے نام کی۔