مہنگائی کی شرح میں کمی، 11 اشیاء مہنگی، 18 سستی، 22 کی قیمتوں میں استحکام رہا، ادارہ شماریات

مہنگائی کی شرح میں کمی، 11 اشیاء مہنگی، 18 سستی، 22 کی قیمتوں میں استحکام رہا، ادارہ شماریات

مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی، ادارہ شماریات نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ 11 اشیاء مہنگی، 18 سستی، 22 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح میں 0.35 فیصد کمی ہوئی ہے جب کہ ملک میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح منفی 1.20 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں پرنٹڈ لان کی قیمت میں  2.90فیصد، ایل پی جی کی قیمتوں میں1.53 فیصد، لانگ کلاتھ کی قیمتوں میں1.23 فیصد، بریڈکی قیمتوں میں0.55 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

سونا 2ہزار روپے سستا ہوگیا

اسی طرح سگریٹ کی قیمتوں میں 0.27 فیصد، بیف کی قیمتوں میں 0.25 فیصد، دہی کی قیمتوں میں 0.24 فیصد اور نمک کی قیمتوں میں 0.03 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا  ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق آلو کی قیمتوں میں 2.05 فیصد، پیاز کی قیمتوں میں 6.07 فیصد، ٹماٹرکی قیمتوں میں 7.08 فیصد، لہسن کی قیمتوں میں 5.59 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

انڈوں کی قیمت 6.64 فیصد، دال چنا کی قیمت 1.60 فیصد، چائے کی پتی کی قیمت1.30 فیصد،چینی کی قیمت0.87 فیصد اور آگ جلانے والی لکڑی کی قیمت 0.60 فیصد کم ہوئی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *