عیدالفطر کے موقع پر تمام بینکس 3 دن بند رہیں گے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان

عیدالفطر کے موقع پر تمام بینکس 3 دن بند رہیں گے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید الفطر کے موقع پر تین روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق تمام بینکس اور مالیاتی ادارے 31مارچ سے 2اپریل تک بند رہیں گے۔ واضح رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے 31 مارچ سے 2 اپریل تک عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: قومی بچت سکیموں پر منافع کی شرح میں اضافہ

دوسری جانب وفاقی تعلیمی اداروں میں بھی عید الفطر پر طویل چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کیلئے عید الفطر اور موسم بہار کی ایکساتھ چھٹیوں کا اعلان کیا گیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی اداروں میں تعطیلات 31 مارچ سے 4 اپریل تک ہوں گی اور نئے تعلیمی سیشن کا آغاز 7 اپریل سے ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *