نیشنل ہائی ویز اور موٹر ویز پر ٹول ٹیکس میں مزید اضافہ ہو گیا

نیشنل ہائی ویز اور موٹر ویز پر ٹول ٹیکس میں مزید اضافہ ہو گیا

نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے قومی شاہراہوں اور موٹر ویز پر ٹول ٹیکس میں رواں سال مزید اضافہ کر دیا۔

اتھارٹی کی جانب سے ٹول ٹیکس میں اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، یکم اپریل سے اضافہ نافذ العمل ہو گا۔

شاہراہوں پر موٹرکار سے 70 روپے، ویگن سے 150 روپے اور بس سے 250 روپے ٹول ٹیکس لیا جائے گا۔ 2 اور 3 ایکسل ٹرک سے 300 روپے اور بڑے ٹرکوں سے 550 روپے ٹول ٹیکس لیا جائے گا۔

ایم 1، ایم 3، ایم 4 ، ایم 5، ایم 14 اور ای 35 پر بھی ٹول ٹیکس میں بھاری اضافہ کیا گیا ہے، اسلام آباد سے پشاور جانے والی ایم ون موٹروے پر کار کا ٹول ٹیکس 500 سے بڑھا کر 550 روپے ہو  گیا ہے۔

دو دن میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی

لاہور سے عبدالحکیم جانے والی ایم تھری پر کار کیلئے ٹول ٹیکس میں سو روپے کا مزید اضافہ ہوگیا ہے ،  پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور ملتان جانے والی ایم فور پر کار کیلئے ٹول ٹیکس مزید سو روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ملتان سے سکھر جانے والی ایم فائیو پر کار کے ٹیکس میں سو روپے اضافے سے ٹول ٹیکس1200 روپے تک پہنچ گیا ہے، ڈی آئی خان تا ہکلہ موٹروے ایم 14 پر موٹر کار کے  ٹول ٹیکس میں مزید پچاس روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

 ایم 1، ایم 3، ایم 4 ، ایم 5، ایم 14 اور ای 35 موٹر وے پر بڑی گاڑیوں کا ٹول ٹیکس 850 سے لے کر 5750 روپے تک ہو گیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *