ٹیم نے پچھلے میچ کی شکست کے بعد اچھا کم بیک کیا، کیوی کپتان مائیکل بریسویل

ٹیم نے پچھلے میچ کی شکست کے بعد اچھا کم بیک کیا، کیوی کپتان مائیکل بریسویل

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل بریسویل کا کہنا ہے کہ پچھلے میچ میں شکست کے باوجود شاندارکم بیک کیا ۔ آج کی جیت سے خوش ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ماؤنٹ مونگانوئی میں ٹی 20سیریز جیتنے کے بعد پریس کانفرنس کےدوران مائیکل بریسویل کاکہنا تھا کہ میرا نہیں خیال کہ کنڈیشنز زیادہ تبدیل ہوئی ہیں،ہم پاکستان کی جلد وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔

یہ بھی پڑھیں:چوتھا ٹی20: ’حسن نواز تو آج نہ چل سکا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز جیت لی

انہوں نے کہا کہ ڈیرل مچل اور میں نے پہلے کھیلتے ہوئےاسکور کو 220تک پہنچا دیا جس پرمجھے انتہا درجے کی خوشی ملی، مائیکل بریسویل نے مزید کہاکہ ہمارے تمام فاسٹ بولرز نے عمدہ کارکردگی دکھائی۔

دوسری طرف پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ کیوی بولرز نے بہت اعلیٰ گیند بازی کی ،کیوی بولرز نے ہمیں آؤٹ کلاس کردیا۔میچ ہارنے کے بعد گفتگو میں سلمان علی آغا نے کہاکہ دوسری اننگز میں گیند سوئنگ ہو رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ، پاکستان نے ایک اور گولڈ میڈل حاصل کرلیا

آخری ٹی 20 میچ میں اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ ہمیں اس صورت حال سے نمٹنا آنا چاہیےاور بہتر کرکٹ کھیلنی چاہیے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *