پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف کا قومی سول ایوارڈ نہ ملنے پر مایوسی کا اظہار

پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف کا قومی سول ایوارڈ نہ ملنے پر مایوسی کا اظہار

پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے قومی سول ایوارڈ نہ ملنے پر سخت مایوسی کا اظہار کیاہے ۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک جذباتی پیغام میں انہوں نے لکھا کہ وہ پاکستان کے دوسرے بڑےکوہ پیما ہیں جن کے پاس 4 گنیز عالمی ریکارڈز ہیں اور وہ 8 ہزار میٹر سے بلند 14 چوٹیوں کو سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے شان مسعود کوکپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا

شہروز کاشف نے بتایا کہ وہ گزشتہ 4 سال سے سول ایوارڈ کے حصول کے منتظر تھے لیکن ہر بار آخری لمحات میں ان کا نام فہرست سے نکال دیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جوش ختم ہوگیا، لیکن میرا عزم ابھی بھی برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شہروز کاشف ہمیں آپ پر فخر ہے، جیتے رہو :مریم نواز ،ریکارڈ بنانے پر مبارکباد

اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے رواں سال سول ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج سول ایوارڈ جیتنے والے تمام لوگوں کو مبا ر کباد پیش کرتا ہوں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *