پی ٹی آئی کے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس بھی ان کیلئے خطرہ بن چکے ہیں، خرم حمید روکھڑی کا انکشاف

پی ٹی آئی کے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس بھی ان کیلئے خطرہ بن چکے ہیں، خرم حمید روکھڑی کا انکشاف

خرم حمید روکھڑی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا اکائونٹس خود انہیں کیلئے خطرہ بن چکے ہیں۔

میجر ریٹائرڈ خرم حمید روکھڑی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکائونٹس ان کیلئے خطرہ بن چکے ہیں اور پی ٹی آئی کے سیاسی زوال کی وجہ ان کے سوشل میڈیا اکائونٹس بن رہے ہیں۔ ہم اپنے پی ٹی آئی کے دوستوں کیساتھ اٹھتے بیٹھتے ہیں،وہ خود بھی یہی سمجھتے ہیں کہ وہ بڑی مشکل میں پھنس چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: اب بھی وقت ہے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے: سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اکثریت سمجھتی ہے کہ وہ مشکل میں ہیں اور انہیں اس مشکل سے نکلنا ہوگا تاہم وہ کمزور ہیں۔ ان سوشل میڈیا اکائونٹس پر جو ہوا وہ سب کے سامنے ہے۔

خرم روکھڑی نے مزید کہا کہ 26نومبر کو جو بی بی دارالحکومت پر حملہ آور ہوئی اس سے پہلے اس نے سوشل میڈیا پر ٹویٹ کی تھی کہ مرو یا مارو، آج تمہاری شہادت کا دن ہے، جب تک تم مرو گے نہیں سرخرو نہیں ہوگے۔ تو اس سے بڑی نوجوانوں کیلئے کیا دعوت ہے کہ جب تک مرو گے نہیںیا ماروگے نہیں ، تم سرخرو نہیں ہوگے۔ ان سوشل میڈیا اکائونٹس کو نہیں چھوڑنا چاہئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *