آزاد فیکٹ چیک : اسرائیل ایران جنگ میں پاکستان کی شمولیت کے دعوے بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی ہیں

آزاد فیکٹ چیک : اسرائیل ایران جنگ میں پاکستان کی شمولیت کے دعوے بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی ہیں

 اسرائیل ایران جنگ میں پاکستان کی شمولیت کے بھارتی دعوے بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی ہیں۔

وزارت انفارمییشن و براڈکاسٹنگ کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی میڈیا اور  سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانب سے امریکا کا پاکستان سے ایران کیخلاف اڈے مانگنے اور فضائی حدود انٹیلی جنس کے لیے استعمال کرنے کا دعوؤں میں صداقت نہیں ۔

بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی طرف سے مشترکہ بدنیتی پر مبنی کوششیں کی جا رہی ہیں جو کہ اسرائیل اور ایران کی جاری جنگ میں پاکستان سے فوجی اڈے مانگے جانے کے بارے میں بالکل غلط خبریں پھیلا رہے ہیں اور یہ بھی  دعویٰ کر رہے ہیں کہ پاکستان کی فضائی حدود انٹیلی جنس اکٹھا کرنے کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔

یہ سراسر بے بنیاد، مضحکہ خیز اور مضحکہ خیز پروپیگنڈہ دعوے ہیں جو بھارتی میڈیا اور اس کے پراکسیز پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے کر رہے ہیں۔

بوکھلاہٹ کا شکار بھارتی میڈیا جھوٹی خبریں چلانے میں مصروف ہے جہاں بھارتی میڈیا کا ایک جعلی ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں یہ جھوٹا دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سے ایران کے خلاف فضائی اور زمینی اڈے فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔

اسی سلسلے میں ایک بھارتی ویب سائٹ “دی ڈیلی گارڈین” نے بھی گمراہ کن رپورٹ شائع کی، جو کہ بین الاقوامی معتبر ادارے “دی گارڈین” سے مشابہ نام رکھتی ہے تاکہ قارئین کو دھوکا دیا جا سکے۔ اس ویب سائٹ نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سے فوجی اڈے مانگے ہیں اور اس کے بدلے میں امداد، ہتھیار اور معاہدے پیش کیے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا ٹرمپ کا پاکستان سے ایران کے خلاف اڈے مانگنے کا جھوٹا دعویٰ

دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق بھارتی میڈیا کی جانب سے اس قسم کی فیک نیوز مہم ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت چلائی جارہی ہے جس کا مقصد اسرائیل اور ایران کے تنازعے میں پاکستان کو گھسینٹے کی کوشش کی جارہی ہے۔

یہ فیک نیوز مہم اس وقت زور پکڑ گئی جب آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ذاتی طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وائٹ ہاؤس میں ظہرانے پر مدعو کیا گیا۔ اسی ملاقات کے بعد بھارتی میڈیا، خاص طور پر NDTV، نے بے بنیاد دعویٰ کیا کہ فیلڈ مارشل منیر نے ٹرمپ کو نوبل انعام کے لیے نامزد کیا تھا، جس کی وجہ سے انہیں مدعو کیا گیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *