یورپی دارالحکومت برسلز میں استحکامِ پاکستان اوورسیز فورم بیلجیئم چیپٹر نے یوم پاکستان کے حوالےسے سیمینار منعقد کیا اور ملکی ترقی اور فوج کیساتھ یکجہتی کا پیغام دیا۔
تفصیلات کے مطابق یومِ پاکستان کے حوالے سے برسلز میں سیمینار کی قیادت کمیونٹی رہنما و صدر استحکامِ پاکستان اوورسیز فورم بیلجیئم راجہ محمد خالد اور فرید خان نے کی ۔سیمینار کے شرکا ءنے 23 مارچ کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ” 23 مارچ 1940 کو مینارِ پاکستان کے سائے تلے آزاد پاکستان کا خواب حقیقت بننے کی ابتدا ہوئی”۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ اتحاد، قربانی اور عزم کے بغیر منزل حاصل نہیں ہوتی۔ انہوں نے واضح کیا کہ
پاکستان آج بھی داخلی و خارجی چیلنجز کا مقابلہ کر رہا ہے، جن کا ہماری افواج بہادری سے مقابلہ کر رہی ہیں۔ سیمینار کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہمیں اپنی فوج کے ساتھ کھڑا ہو کر پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنا ہے اورواضح کیا کہ جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں کیے گئے اقدامات پاکستان کی خودمختاری اور خوشحالی کی ضمانت ہیں۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کا کہنا تھا کہ حالات کچھ بھی ہوں ہم پاکستان اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور
ہمیں یکجہتی دکھا کر پاکستان کی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔ اس موقع پر اوورسیز پاکستانیوں نے پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد آرمی چیف جنرل عاصم منیر زندہ باد کے نعرے لگا کر اپنی محبت کا اظہار کیا۔