عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوگئی جس کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید کمی ہوگئی۔ پیٹرول کی قیمت میں فی بیرل 1 ڈالر 40 سینٹ کمی ریکارڈ کی گئی۔ پیٹرول فی بیرل 7 ڈالر 24 سینٹ سے کم ہوکر 5 ڈالر 84 سینٹ پر آگیا۔ عالمی سطح پر ڈیزل کی قیمت بھی فی بیرل 60 سینٹ کم ہوگئی۔

مزید پڑھیں: وزیرستان میں شیوا نامی کنویں سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع ہو گئی

عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق موجودہ عالمی قیمت کے مطابق پاکستان میں پیٹرول 3 روپے 18 پیسے جبکہ ڈیزل 3 روپے فی لیٹر تک سستا ہوسکتا ہے۔ تاہم حتمی فیصلہ حکومت کی جانب سے آئندہ قیمتوں کے تعین کے موقع پر کیا جائیگا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں حکومت ہر 15 دنوں کے بعد اوگرا کی تجویز کے مطابق پیٹرولیم منصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا فیصلہ کرتی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *