عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ افغانیوں کو نکالنے سے دہشت گردی ختم نہیں ہو گی۔
انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ زبردستی ملک بدری کے بجائے مہاجرین سے قانون کے مطابق نمٹا جائے۔ انہوں نے کہا کہ افغانیوں کو نکالنے سے دہشت گردی ختم نہیں ہوگی۔
پی ٹی آئی دہشت گردی کو سپورٹ کر رہی ہے جس سے صوبے میں مایوسی بڑھ رہی ہے،ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ اور حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں، صوبے میں دہشت گردی کا خاتمہ نہیں ہورہا۔