عیدالفطر سے پہلے بارشوں کی پیشنگوئی

عیدالفطر سے پہلے بارشوں کی پیشنگوئی

محکمہ موسمیات نےصوبہ پنجاب میں بارشوں کی پیشنگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں گزشتہ کئی ہفتوں سے خشک موسم کے بعد بارش لانے والا ایک نیا سسٹم صوبے میں داخل ہوگیا ہے، جس کے اثرات سے گجرانوالہ، راولپنڈی اور سرگودھا ڈویژنز کے اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: ماہرین فلکیات نے 31 مارچ کو عیدالفطر کی پیشنگوئی کر دی

موسمیاتی ماہرین کے مطابق اس سسٹم کی وجہ سے پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خوشگوار ہوگا اور خشک موسم کا سلسلہ ٹوٹے گا۔ تاہم صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت کچھ علاقوں میں بادل برسے بغیر ہی گزر سکتے ہیں۔ لاہور میں آج بادل چھائے رہیں گےجبکہ سورج بھی وقفے وقفے سے نکلا نظر آئے گا۔

محکمہ موسمیات نے شہر میں بارش کے امکانات کو کم قرار دیا ہے۔ درجہ حرارت 19 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔ یہ بارش کسانوں اور عام شہریوں کے لیے راحت کا باعث بنے گی کیونکہ گزشتہ دنوں میں گرمی اور خشک ہواؤں نے لوگوں کو پریشان کر رکھا تھا۔ موسمیاتی ادارے نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ ممکنہ تیز ہواؤں اور بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *