آج سے سال پہلے کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھاکہ بجلی سستی ہوجائے گی : وزیر دفاع خواجہ آصف

آج سے سال پہلے کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھاکہ بجلی سستی ہوجائے گی : وزیر دفاع خواجہ آصف

عمران خان قومی اسمبلی میں کہتا تھا ا س کی جیبوں کی تلاشی لو،وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بانی پی ٹی آئی کو ’’جیب کترا ‘‘کہہ دیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف والوں نے اب ایک دوسرے کو چور کہنا شروع کردیا ، لیڈر تو انکا سند یافتہ چور ہے ، خواجہ آصف نے کہا کہ جب ہمیں اقتدار ملا ملک میں تباہی و بربادی تھی، کھنڈرات تھے، جس پر ہم نے عمارت تعمیر کرنے کی کوشش کی، پی ڈی ایم میں شامل تمام پارٹیوں نے ملکر بڑی محنت سے امید کی کرن دکھائی ۔

یہ بھی پڑھیں:قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں عدم شرکت ، خواجہ آصف کی تحریک انصاف پر تنقید

پی ٹی آئی کے کچھ لوگ بیرون ملک سے ملک دشمنی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رات کو سوتے ہوئے دل میں خوف آتا تھا کہ آئی ایم ایف ہمارا ہاتھ پکڑے گا یا نہیں، شہباز شریف کبھی آئی ایم ایف، کبھی چین اور کبھی سعودی عرب جاتے رہے ، آج سے ایک سال پہلے کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھاکہ بجلی سستی ہوجائے گی ،شرح سود 22 سے 12 فیصد پر آجا ئیگی۔

یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا حکومت نے کرپشن کے سابقہ ریکارڈ بھی توڑ ڈالے : مرکزی رہنما مسلم لیگ( ن) اختیار ولی خان

مریم نوازپنجاب کو چار چاند لگا رہی ہیں، آئندہ چند ماہ میں سیالکوٹ کی شکل بھی بد لتی نظر آئے گی، خواجہ آصف نے کہا کہ آئی ایم ایف بھی پاکستان کی ترقی کامعترف ہے۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ کل امریکا کی اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی لیکن پاکستان کی مارکیٹ نے بہترین بزنس کیا ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *