مشیروزیراعظم راناثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان سیاسی عمل کو آگے بڑھانے میں سب سے بڑی رکاوٹ خود ہیں اور ان پر جتنی بھی مشکلات ہیں انکی اپنی پیدا کردہ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مشیروزیراعظم راناثنااللہ نے کہا ہے کہ سناہےعمران خان سےاعلیٰ عہدیداروں کی ملاقات ہوئی۔ امریکی ڈاکٹروں اورکاروباری حضرات کی شایدملاقات ہوئی ہو۔ عمران خان پرجتنی بھی مشکلات ہیں ان کی اپنی پیداکردہ ہیں۔
امریکاکی طرف سےعمران خان کی رہائی کاکوئی دباؤنہیں۔ 9مئی واقعہ کےبعدبانی پی ٹی آئی کومعاملہ ٹھنڈاکرناچاہیےتھا۔ گڑھاجب کسی کیلئےکھودہ جائےتواس میں خودہی گرجاتاہے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیابریگیڈہی ان کےگلےپڑگیا۔ آج پی ٹی آئی خودگالم گلوچ بریگیڈکی زد میں ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آرنےکہاتھاپہلےصدق دل سے9مئی واقعہ پرمعافی مانگی جائے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مل کوآگےبڑھانےمیں سب سےبڑی رکاوٹ بانی پی ٹی آئی خودہیں۔ سیاسی عمل کوہمیشہ بانی پی ٹی آئی نےخودنقصان پہنچایا۔ ایساسیاستدان جس کوعوامی پذیرائی حاصل ہوپھربھی سیاسی عمل کو نہیں مانتا۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ بانی پی ٹی آئی سےمذاکرات نہیں کرےگی۔ عمران خان کاطرزعمل ایساہے جس پراسٹیبلشمنٹ ٹرسٹ نہیں کرےگی۔
بانی پی ٹی آئی کو اپنا سیاسی طرزعمل تبدیل کرنا ہوگا۔ انکا کہنا تھا پیپلزپارٹی سندھ میں کینالزکےمسئلے پربات نہ کرےتوکیاکرےگی۔ مسئلہ ایک کینال کانہیں6کینالزکاہے۔ میں پیپلزپارٹی کی مشکلات میں اضافہ نہیں کرناچاہتا۔