پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ مندی کے بعد آج کاروبار کا مثبت آغاز

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ مندی کے بعد آج کاروبار کا مثبت آغاز

آج پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کی شدید مندی کے بعد کاروبار کے دوران مثبت رجحان  دیکھنے میں آیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی، 1500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 424 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔

یہ  بھی پڑھیں : امریکا : یونیورسٹیوں میں پاکستانی سمیت بین الاقوامی طلبہ کے اچانک ویزے منسوخ

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 3882 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 14 ہزار 909 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *