سونا آج پھر ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا

سونا آج پھر ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت 7800 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 28 ہزار 800 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 6688 روپے اضافے سے 2 لاکھ 81 ہزار 893 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں بھی سونے کا بھاو 78 ڈالر اضافے سے 3118 ڈالر فی اونس ہے۔ ماہرین کے مطابق امریکا اور چین کے درمیان جاری ٹیرف کی جنگ کے باعث سرمایہ محفوظ کرنے کے لیے سونے کی خریداری ہورہی ہے۔

مزید پڑھیں: بجلی کی قیمتوں میں تو صارفین کو ریلیف مل گیا، کیا اب گیس کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہونے والا ہے؟

دوسری جانب انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی ہو گئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں 22 پیسے کی کمی ہو گئی۔ اس کمی کے بعد ڈالر 280 روپے 56 پیسے پر بند ہوا۔ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 280 روپے 78 پیسے پر بند ہوا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *