وزیر داخلہ نے پاسپورٹ کے حصول کیلئے نئی شرائط کے قانونی امور جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کا دورہ کیا۔ پاسپورٹ کے حصول کیلئے نئی شرائط کے قانونی امور جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔
ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ پاسپورٹ کیلئے نئی شرائط سے بھکاریوں اور غیرقانونی امیگریشن کی روک تھام ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ بلاک کیے جانے کی ہدایت پر سوفیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری بھی اجلاس میں شریک تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاسپورٹس اجرا کے متعلق اس فیصلے سے عالمی برادری کو مثبت پیغام جائیگا۔
محسن نقوی نے نئی نصب کی گئی 6 ایم آر پی اور 2 ای پاسپورٹ مشینوں کا معانہ کیااور مشینوں کی تنصیب کیلئے پاکستان آنیوالی جرمن ٹیم سے بھی ملاقات کی۔ محسن نقوی نے کہا کہ نئی مشینوں سے پاسپورٹ آفس کی استعداد کار میں اضافہ ہوا، پاسپورٹ کا اجرا تیزی سے ممکن ہوگا۔
ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی نے وفاقی وزیر داخلہ کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہریوں کی سہولت کیلئے جلد موبائل ایپ لانچ کی جائیگی۔