بلوچستان کے وزراء نے بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کو آڑے ہاتھوں لے لیا

بلوچستان کے وزراء نے بلوچستان نیشنل پارٹی  کے سربراہ سردار اختر مینگل کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

صوبائی وزیر صادق عمرانی نے کوئٹہ میں نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ اختر مینگل دہشت گردوں کے سرغنہ ہیں جو عورتوں کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔

نادرا کا ملک بھر میں پوسٹ آفسز میں شناختی کارڈ کی خدمات بند کرنے کا اعلان

ان کا مزید کہنا تھا کہ اختر مینگل ایک وقت میں نواز شریف کی گاڑی چلاتے رہے، بی این پی کے سربراہ نے عمران خان کی حکومت میں شامل ہو کر 15 ارب روپے اپنی جیب میں ڈالے۔

صوبائی وزیر علی مدد جتک کا کہنا تھا کہ اختر مینگل ان دہشتگردوں کی بی ٹیم ہیں جو بولان میں ہلاک دہشتگردوں کی لاشیں لینے آئے تھے۔ بخت محمد کاکڑ کا کہنا تھا کہ ماہ رنگ کے خلاف کیسز کورٹ میں ہیں، عدالت ان کا جو بھی فیصلہ کرے۔

editor

Related Articles