تحریک انصاف کا 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہر احتجاج ناکام، اوورسیز پاکستانیوں نے عمران خان کے بیانیے کو مسترد کر دیا

تحریک انصاف کا 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہر احتجاج ناکام، اوورسیز پاکستانیوں نے عمران خان کے بیانیے کو مسترد کر دیا

لندن: تحریک انصاف کا 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہر احتجاج ناکام، اوورسیز پاکستانیوں نے عمران خان کے بیانیے کو مسترد کر دیا۔

تحریک انصاف کی جانب سے لندن میں 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہر کیا گیا احتجاج مکمل طور پر ناکامی کا شکار رہا۔

توقعات کے برعکس، مظاہرے میں چند لوگوں نے شرکت کی ، جس سے ایک بار پھر یہ پیغام واضح ہوا کہ اوورسیز پاکستانی عمران خان کی فتنہ انگیز سیاست کو مسترد کر چکے ہیں۔

اعظم سواتی کا اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا دعویٰ، سلمان اکرم راجہ نے لاعلمی ظاہر کر دی

مظاہرے کی کمزور حاضری نے یہ ثابت کر دیا کہ عمران خان کا بیانیہ، جو گزشتہ چند سالوں سے نفرت، ادارہ دشمنی اور ریاستی تقسیم پر مبنی رہا، اب عوامی حمایت کھو چکا ہے۔

یہ مظاہرہ نہ صرف ایک سیاسی ناکامی تھی بلکہ اورسیز پاکستانیوں کی جانب سے ایک خاموش مگر مؤثر احتجاج بھی تھا ایک ایسا پیغام جو لندن کی فضاؤں میں گونجتا رہا: “ہم پاکستان کے ساتھ ہیں، فتنہ پرور سیاست دانوں کے ساتھ نہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *