انٹرا پارٹی انتخابات، چودھری شجاعت حسین مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر منتخب

انٹرا پارٹی انتخابات، چودھری شجاعت حسین مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر منتخب

انٹرا پارٹی انتخابات میں چودھری شجاعت حسین مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے۔

انٹرا پارٹی انتخابات میں طارق حسن بلا مقابلہ سیکرٹری جنرل  منتخب ہوئے ہیں۔ انتخابات کا انعقاد مسلم لیگ ق کی مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں ہوا۔

جیل سپرنٹنڈنٹ نے عمران خان کو عدالت پیش کرنے کے لئے خصوصی سکیورٹی مانگ لی

چودھری سالک حسین کو مسلم لیگ ق کا سینئر نائب صدر منتخب کر لیا گیا۔ چودھری شافع حسین مسلم لیگ ق پنجاب کے جنرل سیکرٹری اور  ڈاکٹر محمد امجد مسلم لیگ ق کے چیف آرگنائزر  اور  غلام مصطفیٰ ملک مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر ہوئے۔

اجلاس میں چاروں صوبوں، اسلام آباد اور گلگت بلتستان سے جنرل کونسل کے اراکین شریک ہوئے، اس موقع پر ملک میں جاری دہشت گردی کی مذمت اور افواج پاکستان، رینجرز اور  پولیس کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *