لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے220 رنز کا ہدف دیدیا

لاہور قلندرز  نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے220 رنز کا ہدف دیدیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹڑز کو میچ جیت کے لیے 220 رنز کا ہدف دے دیا ۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرزکو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ۔لاہور قلندر نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 219 رنز بنائے ۔

قلندرز کے محمد نعیم 10 اور عبداللّٰہ شفیق 37 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ فخر زمان نے صرف 39 گیندوں پر 67 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، انہوں نے اپنی اننگ میں7 چوکے اور 3 چھکے بھی لگائے، ڈیرل مچل نے 37 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز کے سام بلنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تجربہ کار فاسٹ باؤلر محمد عامر کو 19ویں اوور میں دو شاندار چھکے اور ایک خوبصورت چوکا جڑ دیا۔ سام بلنگز نے 19 گیندوں پر 4 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 50 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔

کوئٹہ کی ٹیم اپنے پہلے میچ میں پشاور زلمی کے خلاف شاندار فتح کے بعد پُراعتماد دکھائی دے رہی ہے جبکہ لاہور قلندرز کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ لاہور قلندرز کا اسکواڈ حسبِ معمول برقرار ہے، جس میں فخر زمان، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پاس خطرناک بیٹر فن ایلن، تجربہ کار مارک چیپمین اور جادوئی اسپنر ابرار احمد موجود ہیں، جنہوں نے گزشتہ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس کے علاوہ محمد عامر بھی کوئٹہ کی بولنگ لائن اپ کا اہم حصہ ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *