الیکٹرک گاڑیوں کی لانچنگ میں قائدانہ کردار ادا کرنے والی کمپنی ’بی وائی ڈی‘ نے ہیونڈائی ٹکسن ہائبرڈ متعارف کرانے کے بعد پاکستان میں اپنی شارک 6 پی ایچ ای وی (پلگ ان ہائبرڈ الیکٹرک وہیکل) متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔
شارک 6 پی ایچ ای وی کی لانچنگ کی خبر نے پہلے ہی کافی جوش و خروش پیدا کر دیا ہے، کیونکہ بی وائی ڈی نے اپنی ایک فیس بک پوسٹ میں گاڑی کی لانچنگ کا اعلان کیا ہے۔
2025 کے وسط میں لانچ ہونے والا یہ ہائبرڈ پک اپ ٹرک روایتی پیٹرول انجن کی بہترین کارکردگی کے ساتھ برقی توانائی کی کارکردگی کے ساتھ یکجا کر کے لانچ کیے جانے کی توقع ہے۔
شارک 6 پی ایچ ای وی، جو اپریل کے آخر یا مئی کے اوائل میں بکنگ یا خریداری کے لیے دستیاب ہوگا، یہ ویگو ٹرک ایک ہائبرڈ سسٹم استعمال کرتا ہے جو بجلی اور پیٹرول اور بجلی دونوں پر چلتا ہے، جس کے بارے میں کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ ایندھن کی بہترین کارکردگی کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔
ابتدائی طور پر شارک 6 پی ایچ ای وی کے پہلے یونٹس کو مکمل طور پر بلٹ یونٹس (سی بی یو) کے طور پر درآمد کیا جائے گا، لیکن بی وائی ڈی 2026 میں مقامی طور اسمبل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ توقع ہے کہ اس اقدام سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور مقامی مینوفیکچرنگ سیکٹر کو بھی فوائد حاصل ہوں گے۔
پاکستان کی کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ آٹومیکرز ہائبرڈ اور الیکٹرک گاڑیوں کی طرف منتقل ہوں، شارک 6 پی ایچ ای وی کا اجرا پاکستان کی آٹوموٹو مارکیٹ کے مستقبل کی طرف ایک اہم قدم ہے۔