بھگوڑے عادل راجہ پر ہزاروں پاؤنڈ کا ایک اور جرمانہ عائد

بھگوڑے عادل راجہ پر ہزاروں پاؤنڈ کا ایک اور جرمانہ عائد

لندن ہائی کورٹ میں بریگیڈیئر راشد نصیر کے حق میں بڑا فیصلہ، عادل راجہ کو مزید ہرجانہ ادا کرنے کا حکم سنا دیا گیا۔

لندن ہائی کورٹ میں بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کی جانب سے عادل راجہ کے خلاف دائر ہتک عزت کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے بریگیڈیئر راشد نصیر کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے عادل راجہ کو حکم دیا ہے کہ وہ بریگیڈیئر راشد نصیر کو مزید 6 ہزار 100 پاؤنڈ بطور ہرجانہ ادا کریں۔ بریگیڈیئر راشد نصیر اس مقدمے کی سماعت میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر پاکستان سے برطانیہ آئے اور ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوئے۔

مزید پڑھیں: عمران خان نے کسی کو مذاکرات کی اجازت نہیں دی، بیرسٹر گوہر

عدالتی فیصلے کے مطابق عادل راجہ کو یہ رقم آئندہ 14 دن کے اندر بریگیڈیئر راشد نصیر کو ادا کرنی ہوگی۔ اس سے قبل بھی عدالت نے انہیں 23 ہزار پاؤنڈ ادا کرنے کا حکم دیا تھا، جو وہ پہلے ہی ادا کر چکے ہیں۔

سماعت کے دوران عادل راجہ نے دو درخواستیں دائر کیں، جن میں سے ایک کو جج نے سننے سے انکار کر دیا۔ دوسری درخواست میں انہوں نے ایک نامعلوم گواہ کو عدالت میں پیش کرنے کی اجازت مانگی، تاہم بعد ازاں انہوں نے یہ درخواست خود ہی واپس لے لی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *