ملک میں بارش کا شروع ہونے والا سلسلہ کتنے دن تک جاری رہے گا؟ بڑی پیشگوئی کر دی گئی

ملک میں بارش کا شروع ہونے والا سلسلہ کتنے دن تک جاری رہے گا؟ بڑی پیشگوئی کر دی گئی

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک میں بارش کا شروع ہونے والا سلسلہ بیس اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

آج ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک ، تیز ہوائوں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا آغاز ہو گیا ہے، محکمہ موسمیات نے آج  سے 20 اپریل کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، ژالہ باری اور آندھی چلنے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج سے 20 اپریل تک بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے، 18 اور 19 اپریل کو جنوبی پنجاب، ساہیوال، اوکاڑہ میں جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں شدید ژالہ باری، بجلی فراہم کرنیوالے 50 سے زائد فیڈرز پر بجلی معطل

 اسلام آباد سمیت تلہ گنگ، چکوال، جہلم،  جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گجرات اور گوجرانوالہ میں آج سے 18 اپریل اور 20 اپریل کی شام کو بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہونے کا امکان ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *