ٹرین میں بھی اے ٹی ایم، بھارت میں مسافروں کو بڑی سہولت متعارف کرا دی گئی۔
بھارت میں ٹرین میں اے ٹی ایم لگا دیا گیا، پہلا آن بورڈ اے ٹی ایم پنچاوتی ایکسپریس میں لگایا گیا ہے۔ اس تجربے کی کامیابی کی صورت میں یہ مستقبل میں مزید ٹرینوں میں اے ٹی ایم کی سہولت فراہم کرنے میں پیش رفت ثابت ہو گا۔