بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے کہا ہے کہ جیل ملاقات کیلئے جن کو بانی پی ٹی آئی نے نہیں بلایا وہ نہ آئیں۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کا دن ہے اور اس حوالے سے انکی ہمشیرہ علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ جن کو بانی پی ٹی آئی نے نہیں بلایا وہ نہ آئیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز علیمہ خانم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کہا گیا کہ آپ آگے نہیں جاسکتے، میں تو اپنے بھائی سے ملنے آئی ہوں۔انھوں نے کہا کہ پہلے بھی روکا شادی ہال میں بٹھائے رکھا پھرایک سنسان جگہ چھوڑا، آج بھی اگر ہمیں نہ ملنے دیا گیا تو یہیں بیٹھ جائیں گے۔خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خانم، نورین خان، عظمیٰ خان اور قاسم خان کو گورکھپور ناکے پر روک دیا گیا۔
واضح رہےکہ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی آج ملاقات کا دن ہے۔ ملاقات کیلئے پارٹی رہنماؤں کی فہرست ترتیب دیدی گئی عمر ایوب ،شبلی فراز،علامہ ناصر عباس ملاقات کیلئےآئیں گے،پارٹی ذرائع کے مطابق زرتاج گل،ملک احمد بھچر اور صاحبزادہ حامد رضا کا نام بھی فہرست میں شامل ہیں۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئےآنے والوں کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی ہے۔