موجودہ حکومت عمران خان کی بہنوں سے بھی خوفزدہ ہو چکی ہے ، بیرسٹر سیف

موجودہ حکومت عمران خان کی بہنوں سے بھی خوفزدہ ہو چکی ہے ، بیرسٹر سیف

خیبر پختونخوا مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے موجودہ حکومت کو ’حواس باختہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اب بانی چیئرمین کی بہنوں سے بھی خوفزدہ ہو چکی ہے، جو اس کی کمزوری اور ناکامی کا واضح ثبوت ہے۔

بیرسٹر سیف نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز پر شدید تنقید کرتے کہا کہ پنجاب حکومت 26ویں آئینی ترمیم کی آڑ میں عدلیہ کی آزادی کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔

انہوں  نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے سامنے جو کچھ ہو رہا ہے، وہ عدالتی احکامات کی صریح خلاف ورزی ہے ،  مریم نواز کی ہدایات پر پنجاب پولیس عدلیہ کے فیصلوں کا مذاق اڑا رہی ہے، جو ایک خطرناک روایت کی بنیاد رکھ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ملک کے مختلف حصوں میں آج اور کل شدید بارش، ژالہ باری کا امکان

رہنما تحریک انصاف نے مزید کہا کہ عدلیہ کو 26ویں ترمیم کی زنجیروں کو توڑتے ہوئے آئین و قانون کی پامالی پر نوٹس لینا چاہیے،  بانی چیئرمین کی بہنوں کے ساتھ روا رکھا گیا سلوک قابل مذمت ہے۔ ان کی گرفتاری اور ویرانے میں چھوڑ دینا انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور عدالتی احکامات کی توہین کے مترادف ہے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین سے ان کی بہنوں کی ملاقات ان کا آئینی اور قانونی حق ہے، جسے طاقت کے زور پر صلب کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’اتنا ظلم کریں کہ کل کو اسے برداشت بھی کر سکیں۔‘

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *