سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ 21 اپریل کو بطور قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
سپریم کورٹ میں حلف برداری کی تقریب کا انعقاد ہو گا جہاں ان سے جسٹس منیب اختر عہدے کا حلف لیں گے۔ یہ پیش رفت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کے پانچ روزہ غیر ملکی دورے کی وجہ سے ہوئی ہے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی 20 اپریل کو چین روانہ ہوں گے، جہاں وہ 22 سے 26 اپریل تک چین کے شہر ہانگژو میں ہونے والی ایس سی او عدالتی کانفرنس میں شریک ہوں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس کے ہمراہ جسٹس امین الدین خان، جسٹس شاہد وحید، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوادر ظفر جان اور سینئر سول جج ضلع لکی مروت نادیہ گل وزیر بھی جائیں گی۔
چیف جسٹس وفد کے ہمراہ وفد 27 اپریل کو پاکستان واپس پہنچیں گے، اس دوران جسٹس منصور علی شاہ قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔