اسلام آباد یونائیٹڈ کے میتھیو شارٹ انجری کے باعث پی ایس ایل سے باہرہو گئے

اسلام آباد یونائیٹڈ کے میتھیو شارٹ انجری کے باعث پی ایس ایل سے باہرہو گئے

اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم کے شائقین کے لیے بُری خبر آ گئی ،آسٹریلین کھلاڑی میتھیو شارٹ انجری میں مبتلا ہوکر پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 10 سے باہر ہوگئے ہیں۔

نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی اہم ترین ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے پلیئر میتھیو شارٹ کو انجری کی وجہ سے پی ایس ایل سے باہر ہونا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 10: کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ آج مدمقابل

واضح رہے کہ میتھیو شارٹ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے بہترین بلے باز ہیں، انہوں نے اب تک125 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں تقریباً تین ہزار رنز بنا رکھے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *