بالی وڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن نے اپنے شوہر ابھیشیک بچن اور بیٹی آرادھیا بچن کی شادی کی 18 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک پرانی تصویر شیئر کی ہے جس میں دونوں بالی وڈ اسٹار اور ان کی بیٹی ایک ساتھ ہیں۔
ایشوریہ کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی اس تصویر میں تینوں کو ایک ساتھ پوز دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے جو بالی وڈ اسٹارز کا ایک خوشگوار لمحہ ہے۔ تصویر میں ابھیشیک ایشوریہ اور آرادھیا بچن کو اپنے بازوؤں کے حصار میں لیے ہوئے مسکرا رہے ہیں، جبکہ اداکارہ ایشوریہ رائے نے ایک سادہ دل کے ایموجی کے ساتھ پوسٹ کے کیپشن میں ’ہیپی 18 ‘ لکھا ہے۔
یہ تصویر ایک سال سے زیادہ عرصے میں پہلی سوشل میڈیا تصویر ہے اور یہ بالی وڈ جوڑی کے درمیان تناؤ اور طلاق کی مسلسل افواہوں کے درمیان آئی ہے۔ یہ افواہیں اس وقت شدت اختیار کر گئیں جب ایشوریہ کو حالیہ مہینوں میں بچن خاندان کے مختلف اجتماعات اور عوامی تقریبات میں نہیں دیکھا گیا اور نہ ہی انہیں ابھیشیک کے سوشل میڈیا اپ ڈیٹس میں دیکھا گیا۔
View this post on Instagram