عالمی مارکیٹ میں سونا بلند ترین سطح پر پہنچ گیا 

سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے، عالمی سطح پر سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، فی اونس سونے کی قیمت 3 ہزار 388 ڈالر تک پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں : جان سینا نے ریکارڈ 17 ویں بار ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن بن کر تاریخ رقم کردی

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر کم ہونے سے سونا مہنگا ہورہا ہے،  ڈالر کی قدر اپریل 2022ء کے بعد کم ترین سطح پر آچکی ہے۔

واضح رہے کہ یکم جنوری 2025ء کو عالمی سطح پر سونے کی قیمت 2624.49 ڈالر تھی جس میں اب تک 753 ڈالر کا اضافہ ہوچکا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *