عادل راجا کے سفینہ خان پر ذاتی حملے، خاتون صحافی کا یوٹیوبر کو مکمل بے نقاب کرنے کا اعلان

عادل راجا کے سفینہ خان پر ذاتی حملے، خاتون صحافی کا یوٹیوبر کو مکمل بے نقاب کرنے کا اعلان

پاکستان پریس  کلب لندن کی سیکریٹری جنرل سفینہ خان نے ’یو ٹیوبر‘ عادل راجہ پر ان کے خلاف میڈیا مہم چلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عادل راجا نے ریٹائرڈ بریگیڈیئر راشد ناصر سے ہتک عزت کا مقدمہ ہارنے کے باوجود نام نہاد قانونی لڑائی کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں سے چندہ جمع کرنا شروع کر رکھا ہے۔

پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری اپنی ایک پوسٹ میں لندن سے آزاد ڈیجیٹل کی نمائندہ اور پاکستان پریس کلب لندن کی سیکریٹری جنرل سفینہ خان نے لکھا کہ ’عادل راجا اور ان کی اہلیہ نے میرے خلاف ذاتی حملے اس وقت شروع کیے جب میں نے لندن ہائیکورٹ سے خبر دی تھی کہ عادل راجا ریٹائرڈ بریگیڈیئر راشد ناصر سے ہتک عزت کے کیس کی آخری سماعت ہار گئے ہیں اور اب تک بریگیڈیئر راشد ناصر کو 30 ہزار پاؤنڈ ادا بھی کر چکے ہیں۔

سفینہ خان نے لکھا کہ عادل راجا نے ہتک عزت کے کیس کے لیے پی ٹی آئی کے حامیوں سے اس سے دگنی رقم اکٹھی کی ہے اور اس کے لیے میرے پاس عدالتی ریکارڈ سے شواہد موجود ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عادل راجا نے عدالت کو بتایا کہ ان کے وکیل ’نو وِن، نو فیس ‘کی بنیاد پر مقدمہ لڑ رہے ہیں لیکن اس کے باوجود عادل راجا نے اپنی نام نہاد قانونی لڑائی کے لیے فنڈز جمع کرنا جاری رکھا ہوا ہے۔

سفینہ خان نے مزید لکھا کہ’میں عدالت کی سرکاری دستاویزات کی بنیاد پر جلد ہی پورا کیس بے نقاب کروں گی، میں انہیں (عادل راجا) کو چیلنج کرتی ہوں کہ اگر ان میں سے کوئی بھی حقائق غلط ہیں تو وہ مجھے عدالت میں لے جائیں۔

واضح رہے کہ لندن ہائیکورٹ نے برطانیہ میں مقیم یوٹیوبر عادل راجا کو ریٹائرڈ بریگیڈیئر راشد ناصر کی جانب سے ان کے خلاف دائر ہتک عزت کے مقدمے میں ہرجانے کی قیمت ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔

برطانوی عدالت کے جج ماسٹر ڈیویسن کے سامنے ہونے والی آدھے دن کی سماعت کے بعد پاک فوج میں میجر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے یوٹیوبر عادل راجہ کو ریٹائرڈ بریگیڈیئر راشد نصیر کو ہتک عزت کے کیس میں قانونی اخراجات کی مد میں 6100 پاؤنڈ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *