عوام کو آسان اقساط کے ذریعے اسمارٹ فونز فراہم کیے جائیں گے، وفاقی وزیر آئی ٹی

عوام کو آسان اقساط کے ذریعے اسمارٹ فونز فراہم کیے جائیں گے، وفاقی وزیر آئی ٹی

وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے خوشخبری سنائی ہے کہ اسمارٹ فونز فار آل پالیسی آخری مراحل میں ہے، اس پالیسی کے تحت عوام کو آسان اقساط کے ذریعے اسمارٹ فونز فراہم کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ٹی کی وزیر شزہ فاطمہ نے گرلز ان آئی سی ٹی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دور دراز علاقوں میں انٹرنیٹ کی فراہمی یو ایس ایف کی ذمہ داری ہے، گزشتہ کئی سالوں میں یو ایس ایف نے 3کروڑ افراد کو انٹرنیٹ فراہم کیا، اس سال وزیراعظم شہباز شریف نے یو ایس ایف کو 23ارب روپے کا بجٹ دیا۔

مزید پڑھیں: بیرون ملک سے موبائل فون لانے والوں کیلئے اچھی خبر

شزہ فاطمہ نے کہا کہ آج ملک کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، حکومت نے طلبا میں 12 لاکھ سے زائد لیپ ٹاپ تقسیم کیے ہیں۔ حکومت کی اسمارٹ فونز فار آل پالیسی بھی آخری مراحل میں ہے۔ پی ٹی اے اور ٹیلی کام آپریٹرز کیساتھ ملکر پالیسی بنا رہے ہیں۔ کم آمدنی والے افراد کو آسان اقساط پر موبائل فونز فراہم کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سائبر سیکیورٹی میں ٹاپ ٹئیر میں آیا ہے، سائبر سیکیورٹی انڈسٹری کا ایک حصہ بنتا جارہا ہے۔ آئی ٹی یو کیساتھ ملکر 3اسمارٹ ویلجز لانچ کی گئی ہیں۔ ملک اس لیے ترقی نہیں کرتا کیونکہ آدھی آبادی کو بہتر ماحول میسر نہیں، کوشش ہے گھر گھر انٹرنیٹ اور کنویکٹوٹی کی سہولت فراہم کی جائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *