یو بی ایل بینک اور سوزوکی پاکستان نے صارفین کے لیے ایک لاجواب پیشکش متعارف کروائی ہے، جس کے تحت اب سوزوکی ایوری VX صرف ایک سال کے لیے 0% فنانسنگ کے ساتھ حاصل کی جا سکتی ہے۔
اس خصوصی آفر کا مقصد ان افراد کو سہولت فراہم کرنا ہے جو بغیر سود کے آسان اقساط پر معیاری گاڑی خریدنا چاہتے ہیں۔ یو بی ایل آٹو فنانس کے ذریعے سوزوکی ایوری VX کا حصول پہلے سے کہیں زیادہ آسان بنا دیا گیا ہے۔
سوزوکی ایوری VX ایک جدید، کشادہ اور آرام دہ منی وین ہے جو خاص طور پر فیملی اور کمرشل دونوں مقاصد کے لیے موزوں ہے۔ اس میں 660cc کا انجن دیا گیا ہے جو ایندھن کی بچت کے ساتھ شاندار کارکردگی فراہم کرتا ہے۔
اندرونی گنجائش وسیع ہے، جس میں 7 افراد تک آرام سے سفر کر سکتے ہیں جبکہ اس کا کمپیکٹ ڈیزائن شہری علاقوں میں ڈرائیونگ اور پارکنگ کو بے حد آسان بنا دیتا ہے۔ آرام دہ نشستیں، ائیر کنڈیشنڈ کی سہولت اور جدید انٹیریئر اسے اپنے کلاس کی دوسری گاڑیوں سے ممتاز بناتے ہیں۔
یہ آفر محدود مدت کے لیے ہے، اس لیے جلدی کیجیے اور قریبی یو بی ایل برانچ یا سوزوکی ڈیلرشپ سے رابطہ کرکے اپنی گاڑی بُک کروائیں۔