پاکستانیوں نے ہندوستانی پروپیگنڈا مسترد کر دیا، ٹویٹر پر IndianFalseFlag# ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

پاکستانی عوام نے ہندوستانی پروپیگنڈے کو مسترد کر دیا، سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر #IndianFalseFlag ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

پاکستانی عوام کی جانب سے ہندوستانی پروپیگنڈے کو مسترد کر دیا گیا ہے۔ پاکستان میں انڈین فالس فلیگ اپریشن سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ پاکستانی سوشل میڈیا صارفین ہندوستانی میڈیا کے جھوٹے پروپیگنڈا کو بے نقاب کر رہے ہیں۔ ٹاپ ٹرینڈ میں ہزاروں پاکستانی اکاؤنٹ حصہ لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 27 سیاح ہلاک جبکہ 12 سیاح زخمی ہوگئے ہیں۔ ہندوستانی میڈیا اور بالخصوص ’را‘ سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے حملے کے فوری بعد پاکستان کے خلاف زہر اُگلنا شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں مذہب کا استعمال کرتے ہوئے غیر مسلموں کو نشانہ بنانے کا ڈرامہ بھی کیا گیا۔ بھارت روایتی طور پر کسی غیر ملکی سربراہ کے دورے یا اہم موقع پر فالس فلیگ کا ڈرامہ رچا کر دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کے قابو سے باہر سیکورٹی حالات سے ہٹانا چاہتا ہے۔

یہ محض اتفاق نہیں کے مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر مُبیّنہ حملہ اُس وقت کیا گیا جب امریکی نائب صدر بھی ہندوستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے بھی مودی حکومت سیاسی فائدہ حاصل کرنے اور اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے متعدد بار فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچاتی رہی ہے۔

بھارتی حکومت اور بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں اپنی ظالمانہ پالیسیوں کی بدولت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں۔

editor

Related Articles