بھارتی اقدامات کا جواب دینے کیلئے کل قومی سلامتی کا اجلاس طلب کر لیا گیا، وزیر دفاع خواجہ آصف

بھارتی اقدامات کا جواب دینے کیلئے کل قومی سلامتی کا اجلاس طلب کر لیا گیا، وزیر دفاع خواجہ آصف

وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی اقدامات کا جواب دینے کیلئے کل قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی اقدامات کا جواب دینے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف نے کل قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں بھارت کو خاطر خواہ جواب دیا جائیگا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس سے قبل ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ پاکستان بھارت کے کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دینے کی پوزیشن میں ہے۔ بھارت کو فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر ابھینندن کی شکل میں ملنے والا جواب ابھی تک یاد ہوگا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ پاکستان نے افغان ایران سرحد سے کلبھوشن جیسا ایک اور بندہ بھی پکڑا ہے۔ بلوچستان میں دہشتگردی کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں۔ بلوچ علیحدگی پسند اور ٹی ٹی پی بھارت جاکر علاج کرواتے ہیں، ہمارے پاس کئی ثبوت موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارت کی جانب سے انڈس واٹر ٹریٹی کی معطلی بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار

اس سے قبل بھارت نے پہلگام واقعے کا بہانہ بناتے ہوئے پاکستان کیساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل کر دیا۔ بھارتی وزارت خارجہ نے پاکستان کیساتھ سفارتی تعلقات مزید کم کرنے کا اعلان کر دیا۔ بھارت کی جانب سے پاکستان کیساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل کر دیا جبکہ اٹاری اور واہگہ بارڈرز بھی بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

بھارت نے پاکستان میں اپنے سفارت کاروں کی تعداد میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے تعداد 55 سے کم کرکے 35 کرنے کا اعلان کیا۔ اس ضمن میں بھارت پاکستان سے اپنے تمام دفاعی اتاشی کو واپس بلائے گا۔ بھارت نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا اور بھارتی حکومت نے پاکستان کے سفارتی عملے کو 7 روز میں بھارت چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

اس کے علاوہ بھارت نے تمام پاکستانیوں کے ویزے کینسل کرتے ہوئے 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا اور سارک کے تحت پاکستانیوں کے ویزے بند کر دیے ہیں۔ بھارت نے پاکستان کے نیوی اور ائیرفورس کے اتاشی کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *