پاکستان کیساتھ آئندہ دو طرفہ کرکٹ سیریز نہیں کھیلیں گے، نائب صدر بی سی سی آئی

پاکستان کیساتھ آئندہ دو طرفہ کرکٹ سیریز نہیں کھیلیں گے، نائب صدر بی سی سی آئی

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا نے آئندہ پاکستان کے ساتھ دو طرفہ سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا۔

میڈیا رپورٹ  کے مطابق بھارت اور پاکستان آخری بار 13-2012 کے سیزن میں دو طرفہ سیریز میں مدمقابل آئے تھے، بھارت نے آخری بار 2008 میں ایشیا کپ میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

بھارت کی کرکٹ ٹیم نے سیزن 06-2005 کے بعد سے دو طرفہ سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ نہیں کیا۔

بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے کشمیر میں پہلگام حملے کے بعد اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ کرکٹ اب نہیں کھیلی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ دو طرفہ سیریز میں نہیں کھیلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی میڈیا کے جھوٹے دعوے بے نقاب،  پہلگام حملے کے متاثرین زندہ و سلامت نکلے

راجیو شکلا نے کہا کہ ہم پہلگام حملے کے متاثرین کے ساتھ ہیں، اور ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، ہماری حکومت جو بھی کہے گی ہم کریں گے، ہم حکومتی موقف کی وجہ سے پاکستان کے ساتھ دو طرفہ سیریز نہیں کھیلتے، اور ہم آگے چل کر بھی پاکستان کے ساتھ دو طرفہ سیریز میں نہیں کھیلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب آئی سی سی ایونٹ کی بات آتی ہے تو ہم آئی سی سی کی مصروفیت کی وجہ سے کھیلتے ہیں، آئی سی سی کو بھی معلوم ہے کہ کیا کچھ ہو رہا ہے۔

دریں اثنا بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیوجیت سیکیا نے بھی اسی طرح کے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ برادری پہلگام میں دہشت گردانہ حملے میں بے گناہ جانوں کے المناک نقصان سے شدید صدمے اور غم کا سامنا کر رہی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *