پہلگام واقعے کے بعد بھارتی میڈیا میں پاک بھار ت تعلقات کو لے کر خاصا شور مچاہوا ہے اور ہر ٹی وی چینل پاکستان کے خلاف باتیں کرتا نظر آرہا ہے، کبھی جنگ کا الاپ تو کبھی پانی بند کرنے کی باتیں ،بھارتی میڈیا درحقیقت پاکستان کے جوابی اقدامات سے تلملا اٹھا ہے ۔
حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں بھارتی اینکر نے براہ راست شو کے دوران ہندوستانی را کے ٹاؤٹ میجر گورو آریا کو ساتھ ملاتے بڑے دبدبے سے پاکستانی صحافی جبارچودھری سے سوال کیا کہ دھیان سے بولیے گا پوری دنیا آپ کو دیکھ رہی ہے کہ اسلام آباد میں اگر طالبان آپ کے گھر کے باہر کھڑا ہوجائے تو آپ کیا کرینگے ؟
جس کے جواب میں صحافی جبار چودھری نے بھارتی اینکر کو یہ کہہ کر خاموش کروادیا کہ کسی باہر والے کی جرات ہی کیسے ہوگی کہ وہ میرے ملک کی سرحد پار کرسکے اور بلااجازت گھس بیٹھے ، میرے ملک کی فوج میں اتنی طاقت ہے کہ اس کا مقابلہ کرسکے ۔
پاکستانی صحافی نے کہا کہ میں دنیا میں ہونیوالی ہرقسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہوں چاہے وہ کہیں بھی ہو یہ میرا ماننا ہے ۔
جبار چودھری نے کہا کہ میجر گورروآریا کی چیخیں اس لیے نکل رہی ہیں کیونکہ یہ لڑائی آپ کے ہاتھ سے نکل کر چین تک چلی گئی ہے ۔
پاکستانی صحافی کا جواب سن کر بھارتی اینکر اور میجر گورروآریا ایک دوسرے کا منہ دیکھتے رہ گئے ۔