بھارت کے پانی چھوڑنے سے دریائے جہلم کی سطح معمول سے 7 سے 8 فٹ بلند ہوگئی، لوگوں کو دریا کے کناروں سے دور رہنے کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب پانی چھوڑنے سے ثابت ہو گیا کہ مودی حکومت کے قول و فعل میں تضاد ہے، مودی حکومت کے پانی بند کرنے کے دعوے حقیقت سے کوسوں دور ہیں۔