نوشکی میں آئل ٹینکر میں دھماکہ، متعدد افراد زخمی

نوشکی میں آئل ٹینکر میں دھماکہ، متعدد افراد زخمی

صوبہ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں تیل سے بھرا ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا۔ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

نوشکی میں ٹرک اڈے پر تیل سے بھرے ٹینکر میں خوفناک دھماکہ ہوا۔ آگ اور دھماکے سے متعدد افراد جھلس گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ دھماکے میں 30 سے زائد افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق زخمی لوگوں میں ڈی ایس پی سمیت 4 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں ۔ ٹرک کی ٹینکی میں گیس ویلڈنگ کے دوران آگ لگی۔ آگ کے باعث دھماکے سے قریب موجود لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی۔

اڈے پر کھڑے ٹرک میں آگ لگی تو ڈرائیور ٹرک کو کھلے میدان میں لے گیا۔ ڈرائیور اگر متاثرہ ٹرک کو آگے نہ لے جاتا تو بڑی تباہی ہوتی۔ ٹرک اڈے پر تیل کی درجنوں دکانیں ہیں ان میں بھی آگ لگ سکتی تھی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *