پنجاب کراس کرکے ہندوستان کو پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دینگے! رہنما تحریکِ خالصتان گرپتونت سنگھ پنوں

پنجاب کراس کرکے ہندوستان کو پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دینگے! رہنما تحریکِ خالصتان گرپتونت سنگھ پنوں

 سکھوں کے اہم رہنما تحریکِ خالصتان گرپتونت سنگھ پنوں نے آزاد ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے کہا ہے کہ پنجاب کراس کرکے ہندوستان کو پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دیں گے۔

ان کاکہنا تھا کہ ہم پاکستان کیساتھ اینٹ کی طرح کھڑے ہیں،اب نہ 1965 اور نہ 1971 ہے،ہم پاکستان کیساتھ اینٹ کی طرح کھڑے ہیں،کیوں کہ پاکستان کانام ہی پاک ہے۔

پہلگام حملے سے متعلق بات کرتے سکھ رہنما نے کہا کہ  مودی کا ہندوتواایجنڈا ہے وہ منصوبے پورے نہیں ہورہے تھے پاکستان کو الگ کرنے کے لیے انہوں نے پہلگام میں اپنے ہی مذہب کے لوگ ماردیے ، یہ سب  مودی نے الیکشن جیتنے اور پاکستان کو آئیسولیٹ کرنے کے لئے کیااوراپنی  سیاست چمکانے کے لیے امریکی نائب صدر کے دورے کے دوران اتنا بڑا موقع ان کے پاس نہیں تھا یہ بھارتی ایجنسیوں نے کروایا سب ۔

میزبان کے بھارتی حکومت کے پاکستان کا پانی بند کرنے کے سوال کا جواب دیتے رہنما خالصتان تحریک نے کہا کہ مودی کی حکومت فاشسٹ ٹیرر رجیم ہے جس شخص  کا دماغ مار کے راج کرنے کو چلتا ہے اور وہ ہمیشہ اقلیتوں کو مارکر طاقت حاصل کرتا ہے ، گجرات میں ہزاروں مسلمانوں کے قتل وغارت سے ہی اس نے 2002 میں گجرات کا الیکشن جیتا تھا اور پوری دنیا کے بڑے ممالک نے اس پر پابندی لگایجو خون اس نے گجرات میں بہایا اور پاور میں رہنے کے لیے اب اکثریت اور اقلیت کا خون بہانے میں اس کو فرق نہیں پڑتا ۔

سکھ رہنما نے کہا کہ مودی پاکستان کو اکیلا کرنے کے لیے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کررہا ہے تاکہ اس کو اکیلا کیا جاسکے ، پہلے بنگلہ دیش اور اب بلوچستان میں بھارت مسایل پید اکررہا ہے پاکستان کو اس کو روکنے کی کوشش کرنی چاہیے ۔

ان کاکہنا تھا کہ ہم پنجاب سے کسی بھارتی کو حملہ نہیں کرنے دینگے ، میں نے بھارتی فوجیوں کو کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف بندوق نہیں اٹھانی ہے، ہم دو کروڑ لوگ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

 

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *