قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و دنیا بھر میں بوم بوم کے نام سے پہچانے والے شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ بھارتی کھلاڑیوں کو پاکستان کے خلاف بولنے پر مجبور کیا جاتا ہےکیونکہ مودی سرکار نے میڈیا سمیت سب کچھ کنٹرول کررکھا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق شاہد آفریدی کا کہناتھا کہ بھارتی کھلاڑیوں پرپاکستان کے خلاف بولنے کے لئے پریشر ہوتاہے، پاکستان کے خلاف ٹویٹ کرناہندوستانی کھلاڑیوں کی مجبوری ہے، بھارتی کھلاڑی خودبتاتے ہیں کہ پاکستان کے خلاف بولنے کےلئے ان پردباﺅ ہوتاہے۔