کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں سعود شکیل اور فن ایلن میدان میں اترے، فن ایلن نے 45 جبکہ سعود شکیل نے 42 رنز بنائے اور دونوں ناٹ آئوٹ رہے، اس طرح گلیڈی ایٹرز نے 6.5 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے مطلوبہ ہدف پورا کر لیا۔
اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ملتان سلطانز کی جانب سے یاسر خان اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا۔
یاسر خان پانچ رنز بنا کر خرم شہزاد کی گیند پر محمد وسیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ عثمان خان بغیر کوئی رنز بنائے خرم شہزاد کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔
کامران غلام صرف تین رنز بنا سکے اور خرم شہزاد کی گیند پر ایلن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ کرٹس چار رنز بنا کر خرم شہزاد کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔
افتخار احمد چھ رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر روسو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، مچل بریسویل بغیر کوئی رنز بنائے فہیم اشرف کا شکار بنے۔
ڈیوڈ ویلے سات رنز بنا کر محمد وسیم کی گیند پر ابرار احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔اسامہ میر 11 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، محمد حسنین بھی دو رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔
ملتان سلطانز کی پوری ٹیم 17 اوورز میں 89 رنز بنا کر 89 رنز پر آؤٹ ہو گئی، محمد رضوان 44 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے خرم شہزاد نے چار، محمد وسیم اور فہیم اشرف نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔