تربت میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران تین دہشت گرد ہلاک

تربت میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران تین دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے تربت میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا جو دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر کیا گیا تھا۔ آپریشن کے دوران، فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے بعد شدید فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

مزید پڑھیں: پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی فوج کا ایک اور کواڈ کاپٹر مار گرایا

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں کے خلاف مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آپریشن کے دوران علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کی موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری رکھا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ سکیورٹی فورسز بلوچستان میں امن، استحکام اور ترقی کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *