دو دن مختلف علاقوں میں بجلی پانچ پانچ گھنٹے بند رہے گی، آئیسکو نے شیڈول جاری کر دیا۔
اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی نے آئیسکو ریجن میں بوجہ ضروری سسٹم مینٹیننس 2 اور3 مئی کو عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔
آئیسکو ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس، ڈویلپمنٹ ورکس، اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد، راولپنڈی ،اٹک، چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔