وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پہلگام معاملے پر عالمی برادری سے 6 سوالات کیے۔
سوالات میں کہا گیا کہ کیا یہ وقت نہیں کہ پاکستان سمیت دنیا میں بھارت کی جانب سے شہریوں کے قتل کا احتساب کیا جائے؟
کیا یہ اہم نہیں کہ پہلگام میں متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور بھارت کی جارحیت میں تفریق کی جائے؟ سوال کیا کہ کیا ایسا نہیں کہ بھارت ایک ملک پر فوجی حملے کیلئے پروپیگنڈا کر رہا ہے؟
کیا بھارت کی جانب سے عالمی قوانین کا احترام نہ کرنے سے خطے کی صورتحال خراب نہیں ہوگی؟کیا یہ وقت نہیں کہ عالمی برادری مذہبی نفرت انگیزی اور اسلاموفوبیا پربھارت کی مذمت کرے؟
چھٹا سوال پوچھا کہ کیا ہم آگاہ ہیں کہ بھارت کی جارحانہ سوچ سے خطے میں ایٹمی طاقتوں کا ٹکراؤ خطرناک ہوسکتا ہے؟۔