بھارتی ہندو شخص کی کشمیری خواتین کو اُکسانے کی کوشش ناکام، گفتگو منظر عام پر

بھارتی ہندو شخص کی کشمیری خواتین کو اُکسانے کی کوشش ناکام، گفتگو منظر عام پر

بھارتی ہندو شخص نے کشمیری خواتین کو اکسانے کی بھرپور کوشش کی، تاہم وہ اپنے اس مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکا  ، گفتگو کی ویڈیو سامنے آگئی۔

کشمیری عوام خود کو بھارت سے علیحدہ مانتے ہیں اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمان بھارتی ظلم و ستم سے تنگ آچکے  ہیں ۔

بھارتی ہندو شخص اور کشمیری خواتین کے درمیان ہونے والی گفتگو کی ویڈیو منظر عام پر آ چکی ہے، جس میں بھارتی مرد نے بزرگ خواتین سے پوچھا کہ جو دہشت گردی کا حملہ ہوا ہے کشمیر میں اس کا آپ کو کچھ پتا ہے؟، جس پر  کشمیری خواتین نے جواب دیا کہ ہمیں کچھ پتا نہیں ہے۔

ہندو مرد نے کہا کہ ہم بھارت دیش واسی ہیں، ہم ایک ہیں،کشمیر ایک ہے، جس پر کشمیری خاتون نے دو ٹوک جواب دیا کہ کشمیر کے لوگ کشمیر کے ہیں اور بھارت کے لوگ بھارت کے۔

ہندو شخص نے خواتین کو اکساتے ہوئے مزید کہا کہ کشمیر بھارت میں ہے اور کشمیر بھارت کا ہے،  اس موقع پر بھارتی ہندو شخص نے بھارت کے حق میں نعرہ لگانے کے لیے خواتین کو اکسایا، جس پر کشمیری خاتون نے کہا کہ نہیں!  کشمیر کشمیر کا ہے، بھارت الگ ہے۔  ہم بھارت ماتا کی جے نہیں بولیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : پہلگام فالس فلیگ آپریشن  ناکام سکیورٹی کی وجہ سے ہوا ، بھارت کا اعتراف

ہندو شخص نے پوچھا کہ آپ لوگ بھارت ماتا کی جے کیوں نہیں بولتے؟ جس پر کشمیری خواتین نے جواب دیا کہ ہم مسلمان ہیں، ہم کشمیری ہیں، ہم یہ نہیں بول سکتے۔ ہندو شخص نے کہا کہ بھارت میں سکھ، ہندو، مسلمان سب قومیں ہیں، کشمیر بھی بھارت کا ہے، ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں، بھارت بھی آپ کا ہے، آپ لوگ بھارت کے حق میں نعرہ لگائیں۔

کشمیری خواتین نے  ہندو شخص کی جانب سے اکسانے کی بھرپور کوشش کے باوجود بھارت کے حق میں نعرہ لگانے سے انکار کردیا۔

 ہندو شخص خواتین کو بار بار اکساتا رہا اور مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا حصہ کہنے پر بضد رہا، تاہم کشمیری خاتون نے اسے کہا کہ کشمیر الگ ہے، ہندوستان الگ ہے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی ہندو شخص اور کشمیری خواتین کی گفتگو سےثابت ہوگیا کہ بھارت نے طاقت کے بل پر مقبوضہ جموں وکشمیر پر قبضہ کر رکھا ہے، تاہم وہ بندوق کے زور سے کشمیریوں کے جذبہ حریت اور آزادی کی خواہش کو آج تک دبانے میں ناکام رہا ہے۔ کشمیریوں کا دو ٹوک مؤقف ثابت کرتا ہے کہ وہ ہمیشہ اس پر ثابت قدم رہیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *